کاروار 28/اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے انکولہ تعلقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت کرشنا گونڈا(28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انکولہ کے ہیگّار کراس نیشنل ہائی وے 63 پر آج سنیچر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب کرشنا گونڈا کی بائک مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری سےٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی کرشنا گونڈا سڑک پر جاگرا اور اس کے سر کو شدید چوٹ لگی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ کرشنا یلاپور سے انکولہ جارہا تھا۔ کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں یہ ٹکر ہوئی۔
انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔